بولان دھماکا، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹا طلب، مقدمہ درج

بولان(ڈیلی گرین گوادر) بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بولان کے علاقے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں انسداددہشتگردی ایکٹ،قتل اور اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے ڈیٹاطلب کرلیا گیا ہے، حملہ آور کے جسمانی اعضاء فارنزک کے لیے بجھوائے جارہے ہیں جب کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے