جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی کے علا قے گند اوہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ لیویز اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کو لیویز اہلکار فتح علی لا شا ری بد ھ بر ادری کے دو افراد لعل جان اور رشید احمد کو عدالت سے پیشی کے بعد واپس لا رہا تھا کہ گند ا وہ کے قریب وریام کے مقام پر نا معلو م افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لیویز اہلکار فتح علی لا شا ری اور بد ھ بر ادری کے لعل جان مو قع پر جاں بحق جبکہ رشید احمد زخمی ہو گیا لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداوہ منتقل کر دیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ بر ادری اور برڑو برادری کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جس کی بنا پر یہ واقعہ پیش آیا انھوں نے کہا کہ جلد قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا،واقعہ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی ضلع جھل مگسی کے صدر چیف سردار جلال خان لاشاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ پہنچ گئے ورثاء سے اظہار ہمدردی کی اور ضلعی انتظامیہ سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
جھل مگسی، فائرنگ لیویزاہلکارسمیت2 افراد جاں بحق ایک زخمی

ٹیگز:
جھل مگسی
