کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر منگل کے روز سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔صالح محمد ناصر کا سول ھسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض نسواں اور شعبہ امراض اطفال کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جاوید اختر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور، پروفیسر ڈاکٹر مبین الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی ناصر، صوبائی کواڑڈنیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اسماعیل میروانی، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ، آر ایم او ایوننگ ڈاکٹر یعقوب، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر محمد خیر اور دیگر معاونین موجود تھے۔سربراہ شعبہ امراض نسواں ڈاکٹر عظمی سہیل و دیگر سینئرڈاکٹرز نے سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کو بریفنگ دی۔سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر نے کہاکہایم ایس ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حاضری اورادویات کی فراہمی کو یقینی بناے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیا ہو سکے۔مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی اقدامات کو بہتر سے بہتر بنا کر عوام کی امیدوں کو پورا کرنا ہمارا فرض ہے۔صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں گے۔صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے اور ہم سب کو انہی دستیاب وسائل کو بہتر طور پر استعمال میں لاتے ہوئے انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کرنا ہوگا۔
سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کاسول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ

ٹیگز:
صالح محمد ناصر
