بلو چستان کے زمینداروں کو بجلی فراہم نہ کر نا معاشی قتل کے مترادف ہے،زمیندار ایکشن کمیٹی دشت

دشت (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی دشت کے صدر الحاج ٹکری محمد افضل بدوزئی کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں دشت کے تمام زمینداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹکری حاجی محمد افضل بدوزئی نے کہا کہ گزشتہ روز مرکزی چیئرمین بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزراء سے بلوچستان میں بجلی کے بارے میں طویل اجلاس میں شرکت کی بلوچستان کے وفد نے وفاقی وزراء سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بجلی فراہم کی جائے جس پر وفاقی وزیر بجلی و توانائی نے بلوچستان کے زمینداروں کو بجلی فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا جو بلوچستان کے زمینداروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے تحصیل دشت کے زمیندار یکم مارچ کو احتجاج کے لئے تیاری کریں مرکزی چیئرمین بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر شاہوانی کی ہدایت پر لک پاس اور سبی روڈ نیشنل ہائی وے کو عیر معینہ مدت تک بند کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے