عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے معاملے پر قانونی ماہرین کی رائے طلب کرلی

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے معاملے پر قانونی ماہرین کی رائے طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین کی رائےکے ذریعے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائےگا، ماہرین سے تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں سے عمران خان کو آگاہ کریں گے، عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں لائحہ عمل طےکریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے