رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی،رویت ہلال کمیٹی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ملک میں رجب المرجب 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔

اجلاس میں پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔وفاقہ وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا یکم رجب 24 جنوری بروز منگل کو ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے