کراچی، یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ڈیلی گرین گو ادر) کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 5 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں، ملزمان کی وارداتوں کی کئی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کی دکان میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیکوریشن کی دکان میں نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے، بلب پھٹنے سے نشئی زخمی ہوئے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے