گوادر(ڈیلی گرین گوادر)نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اپنا نیا تعمیری معیار حاصل کرلیا، اس کا کثیر سطح کا 55 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور یہاں 60 روز میں آزمائشی پرواز کا آغاز ہوجائے گا گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے احکام نے بتایا کہ این جی آئی اے کی تعمیر پرلاگت کا تخمینہ 51 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان اور چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی (سی سی سی سی) سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہم آہنگی اور حکومت کی تازہ کوششوں سے اس پر کام مزید تیز کیا جارہا ہے توقع ہے اس سے گوادر جزیرہ نما میں ترقی کو تحریک ملے گی اور پاکستان چین تجارت کو فروغ ملے گی
گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ نے اپنا نیا تعمیری معیار حاصل کرلیا

ٹیگز:
گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ
