گورنر سندھ سے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبدالرحمٰن الشیبی کی ملاقات

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح ذین العابدین الشیبی نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار کی گورنر ہاﺅس آمد اعزاز کی بات ہے۔شیخ عبد الرحمن بن صالح زین العابدین الشیبی نے گورنر ہاؤس کی مسجد میں ظہر کی نماز کی امامت بھی کی اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر ہاؤس کے افسران اور ملازمین نے ان کی اقتدا میں نماز ادا کی، اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں توانائی بحران ہے اس ضمن میں گورنرہاﺅس کی آج سے 50 فیصد لائٹس بند رکھی جائیں گی، میں شہریوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ 25 فیصد بجلی کم استعمال کریں، اس طرح بجلی بچا کر ہم بہت سے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔شادی ہال مالکان بلا وجہ لائٹیں مت جلائیں جتنا ممکن ہو سکے بجلی کی بچت کو یقینی بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے