پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں مسلح افراد گن پوائنٹ پررکشہ چھین کر فرار، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ رکشہ برآمد کرکے ایک ملزم کو حراست میں لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے تارافیس کے رہائشی ولی محمد ولد صاحب داد نے پولیس کو اطلاع دی کہ تین افراد نے گن پوائنٹ پر اس کا رکشہ موبائل فون اور 46 ہزار روپے نقد چھین لئے ہیں جس پرڈی پی او پنجگور عنایت اللہ بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر انچارج ڈی ایس پی جاوید بلوچ ایس ایچ او شہزاد احمد نے پولیس نفری کے ہمراہ تارافیس کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر واقع ایم ایم ڈی کالونی میں چھاپہ مار کر مسروقہ رکشہ برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس سے ایک پستول برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس کی بروقت کاروائی پر متاثر ہ شخص نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا
پنجگور ، پولیس کی بروقت کاروائی مسروقہ رکشہ برآمد 1ملزم گر فتار

ٹیگز:
پولیس
