لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز شیخوپورہ کے قریب 20 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے لیکن اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

