سیا سی و قبائلی شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا پارٹی رہنماؤ ں اور کار کنوں کی کاوشوں کا ثبوت ہے ، سر دار سر بلند جو گیزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے اہل وطن کو نئے سال کی مبارک پیش کی ہے۔اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلو چستان کے تمام عہدیداروں اور کارکنان کے لئے پچھلا سال کافی تگ ودو اور کوششوں کاسال رہا ہماری یہ کوشش پارٹی کی فعالیت کے لئے کافی اہم ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیا سی و قبائلی شخصیت کا جوق درجوق پیپلز پارٹی میں شامل ہونا پارٹیوں رہنماؤ ں اور کار کنوں کی کاوششوں کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات کے نتائج مکمل طور پر بھٹو ازم کی عکاسی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خراجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہترین پا لیساں بتاتی ہیں کہ اس مٹی کو زر خیز ہم ہی رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے