مجھے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، عوام کے رائے کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کروں گا،نوابزادہ جمال خان رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر+فاروق محمد شہی سے)شہید سراج خان رئیسانی کے فرزند نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی متعدد بار دعوت دی ہے ساتھیوں سے صلاح مشورے کے بعد جواب دیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے ان کو ملاقات کی دعوت بھی دی ہے گزشتہ تین ماہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت ان سے رابطے میں ہے اور شمولیت کیلئے اصرار کیا جارہا ہے بلوچستان کی سیاسی صورتحال یہاں کے لوگوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور میرا تعلق بھی شہدا کے خاندان سے ہے ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے غریب اور پسماندہ لوگوں کا سوچا ہے اور آئندہ بھی ہماری سیاست کا محور عوام کا مفاد ہوگا پاکستان کی ترقی اور استحکام ہمارے خون میں رچی بسی ہے اس مٹی سے وفازندگی اور سیاست کا بنیادی اصول رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے