شہید بے نظیر بھٹو بے نظیر شخصیت کی مالک تھیں انہوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوحہ منوایا، انجینئر ہادی عسکری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر عسکری ہاؤس ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء انجینئر ہادی عسکری،پیپلز پارٹی وومن ونگ کوئٹہ ڈویژن کی جنرل سیکرٹری عہدیہ بتول ملک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وومن ونگ ضلع کوئٹہ صنم عیسیٰ کی قیادت میں قر آن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ہادی عسکری و دیگر نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو بے نظیر شخصیت کی مالک تھیں انہوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوحہ منوایا اور مسلم امہ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ شہداء اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے ضیاء الحق کی آمریت میں جن مظالم کا مقابلہ کیا آج اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے سیاسی جدوجہد کی ہے اور کرتی رہے گی ہم اپنے شہداء کے افکار پر عملدآمد کرتے ہوئے ملک کو حقیقی جمہوری ریاست بنائیں گے۔اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے