ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات تسلیم کرچکے، شہدا کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرچکے، آپ شہدا کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا، وزیراعظم کے آنے سے مشروط کر کے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، ڈھائی سال سے ڈاکوؤں کا ٹولہ حکومت کو بلیک میل کر رہا ہے۔
سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے، جتنا ظلم ہزارہ کمیونٹی پر ہوا پاکستان میں کسی پر نہیں ہوا، ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، نائن الیون کے بعد ہزارہ کمیونٹی کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، بھارت پاکستان کیخلاف سازش کر رہا ہے۔