شوہر کے ظلم پر نکاح کے تحلیل کی اجازت، سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے خواتین کو خاوند کے ظلم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کرنے کی اجازت کی توثیق کر دی۔سپریم کورٹ نے شوہر کےظلم کی وجہ سے نکاح کے تحلیل کے دعوے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ظلم و ستم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہیں۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ شوہر اور بیوی کے درمیان اعتماد کا ہوتا ہے۔ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنا پر نکاح کے تحلیل کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔سپریم کورٹ نے فیملی کورٹ کاظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کرنے کا حکم برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا ۔اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ نے ظلم کی بنیاد پر نکاح کے تحلیل کا دعوی خلع میں تبدیل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے