230ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے، چینی قونصل جنرل

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ 230ملین ڈالر کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے، 4ہزار 600ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش رفت ہوئی ہے۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ مرکزی ٹرمینل کی تعمیر جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھت اور اندرونی حصے کی تعمیر اور الیکٹرو میکنیکل آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے