کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پاک افغان بارڈرپر فورسزکی فائرنگ،قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان دوہمسائیہ مسلم ممالک ہے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کو مذاکرات بات چیت سے حل کیا جائے نفرتوں تعصب وجھوٹے پروپیگنڈے کا خاتمہ کرکے ایک دوسرے سے دوری ختم کی جائے بارڈرزپر دونوں طرف کے عوام کوآسانی وسہولیات فراہم کیے جائیں۔غیر ممنوعہ اشیاء،اسلحہ ومنشیات پر سختی جبکہ دیگر اشیاء پر بلاوجہ کی سختی ورشوت اوربھتہ لینے سے گریز کیاجائے۔قانونی تجارت میں بلاوجہ کی سختی اور معمول کی آمدورفت میں غیر ضروری سختی رشوت وبھتہ خوری سے نفرتوں میں اضافہ ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے متعصبانہ اقدامات اور اقتصادی و سفارتی بائیکاٹ سے افغانستان بدترین انسانی المیے کا سامنا کر رہا ہے۔ افغانستان کو اقتصادی طور پر مستحکم نہ کیا گیا، اس کے اثاثہ جات بحال نہ کیے گئے تو اس کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ جنگ سے تباہ حال رہنے والا چار کروڑ آبادی کا ملک غذائی قلت کا شکار ہے لاکھوں بچے غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں لیکن بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بن کر بیٹھی ہے۔طالبان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے میں تاخیر اور امریکہ کی جانب سے افغانستان کے اربوں ڈالر منجمد ہونے کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ دونوں ممالک دوطرفہ تنازعات کا فوری حل تلاش کریں۔ دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع کو استعمال کیا جائے۔ دونوں ممالک میں امن کے قیام کے لیے عوامی رابطوں، جرگہ اور علماء کے روابط کی حوصلہ افزائی کی جائے اور قیام امن کو اولین ترجیح بنایا جائے۔ مولانا عبدالحق ہاشمی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل کے اراکین اسلامی ممالک کی تنظیم کے اراکین اور دنیا بھر میں آزادی امن و انصاف اور مساوات سے محبت رکھنے والے عوام اور اداروں سے اپیل کی کہ افغانستان کو فوری طور پر سفارتی سطح پر آزاد، خودمختار اسلامی ریاست تسلیم کریں، اس کے لیے اقتصادی منصوبے بحال کیے جائیں تاکہ افغانستان کے عوام اقوامِ عالم کے شانہ بشانہ امن و امان کے قیام اور بہتر زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں اور جنوبی ایشیا میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔
افغانستان پاکستان دوہمسائیہ مسلم ممالک ہے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کو مذاکرات سے حل کیا جائے،مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
