محکمہ زراعت قلات کی جانب سے قلات کے زمینداروں کو مفت گندم کی فراہمی جاری
قلات(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ زراعت قلات کی جانب سے قلات کے زمینداروں کو مفت گندم کی فراہمی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب نے زراعت کے شعبے کو شدید متاثر کیا جس کے بعد حکومت نے چھوٹے درجے کے زمینداروں کو بیج کیلئے مفت گندم کی فراہمی کا اعلان کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کی خصوصی توجہ اور دلچسپی کی وجہ سے ڈپٹی ڈ اریکٹر زراعت توسیع قلات یحیٰ بلوچ نے قلات کے زمینداروں کو مفت گندم کی فراہمی شروع کردی تاکہ زمینداروں کو ریلیف مل سکے۔