اسلام آباد: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی حمایت کا تسلسل ہے۔جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپازٹ کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا ہے۔
سعودی عرب کی پاکستان کو 3 بلین ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ٹیگز:
سعودی
