میرعلی (ڈیلی گرین گوادر)شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ میرعلی سب ڈویژن کے مین بازار میں گزشتہ رات پیش آیا۔
حکام کے مطابق مقتولین کو دکان سے اغواء کرکے قریبی علاقے میں لے جاکر قتل کیا گیا۔ تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کر دیا۔

