آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر آصف علی زرداری سے کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق، صادق افتخار، ڈاکٹر عاصم اور سینیٹر سلیم مانڈی والا بھی موجود تھے۔اس موقع پر کراچی میں سیاسی صورت حال اور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو وفد سے کہا کہ قومی حکومت میں ہم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے سابق صدر سے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے