اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفوں کا مرحلہ ابھی باقی ہے، پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوچکے، عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،عوامی مینڈیت پرآناچاہتےہیں، ہم نے پہلے بھی رکاوٹیں توڑیں اب بھی توڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کی رائے کےمطابق حکمت عملی بنائی، آج کاشوبہت اچھااورتاریخی ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں۔ اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانا چاہتے ہیں۔

