حلقہ پی بی 31 میں گزشتہ سالوں میں 9 بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو بنائے گئے ہیں، نصراللہ زیرے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اپنی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی 31 میں گزشتہ سالوں میں 9 بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو بنائے گئے ہیں لیکن تاحال ان میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف تعینات نہ کرنے کی کیا وجوہات ہین تفصیل فراہم کی جائے صوبائی وزیر صحت کی عدم موجودگی کے باعث نصر اللہ خان زیرے کی توجہ دلاؤ نوٹس کو آئندہ اجلاس تک ڈیفر کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے