لاشاری اورمگسی قبیلے کے درمیان دیرینہ زمینی تنازعہ کا تصفیہ کردیا گیا

گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر)لاشاری اور مگسی قبیلے کے درمیان دیرینہ زمینی تنازعہ کا تصفیہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 10 کے رہائشی سعید احمد لاشاری اور عبدالنبی مگسی کے درمیان عرصہ دراز سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا جو کہ جھل مگسی کی ممتاز قبائلی و سیاسی شخصیت میر فرحان خان مگسی کی سربراہی میں حرگہ تشکیل دیا گیا جس کے مشیران سید لیاقت علی شاہ حسینی،شبیر احمد شیرازی ایڈوکیٹ،ریاض حسین مگسی، غلام قادر براہمزئی تھے جو دونوں فریقن کے درمیان تصفیہ کر دیا گیا اور دونوں فریقین کو آپس میں شروشکر کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے