پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے جاری بیان میں فزیو تھراپسٹ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی بے حسی و غیر سنجیدگی پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فزیو تھراپسٹ نے حکومت کی لاتعلقی و غیر سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تادم مرگ بھوک ہڑتال اختیار کی کہ شاید اس بے حس حکومت کو سماج کے باشعور طبقہ کے زندگیوں کی فکر ہو اور وہ آکر ان کو گلے لگا کر مطالبات کو تسلیم کرینگے۔لیکن افسوس کہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اراکین کی حالت تشویشناک و غیر ہوگئی لیکن حکومت کو احساس تک نہ ہواجو کہ مکمل قابل افسوس ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فزیو تھراپی جدید سائنس کا ایک اہم حصہ ہے جو صحت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صحت مند اور تندرست زندگی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہر ہسپتال و ڈی ایچ کیوز میں فزیو تھراپی کی سہولیات میسر ہونے چائیے۔اور ڈاکٹر آف فزیوتھراپسٹ موجود ہونے چائیں۔اس کیلئے حکومت کو خود کردار ادا کرناچائیے تھا۔لیکن افسوس کہ ڈاکٹر آف فزیوتھراپسٹ نے متحد بار فزیوتھراپی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بعداز گزشتہ چھ ماہ سے احتجاج کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ڈاکٹر آف فزیوتھراپسٹ جو کہ مرد وخواتین پر مشتمل ہیں ان کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کو پابند سلاسل بھی کیا گیا۔موجودہ حکومت نے پولیس گردی کے ذریعے ہمیشہ جائز و قانونی احتجاج کرنے والوں کو تشدد و لاٹھی چارج کا نشانہ بنایاجو کہ انتہائی منفی عمل و قابل مذمت ہے۔نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ حکومت غفلت و لاپرواہی سے نکلے اور ڈاکٹر آف فزیوتھراپسٹ سے بامعنی و بامقصد مذاکرات کریں اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں۔ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑا نقصان ہو۔
فزیو تھراپسٹ نے حکومت کی لاتعلقی وغیرسنجیدگی کودیکھتے ہوئے تادم مرگ بھوک ہڑتال اختیار کی، میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
