کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ فیزیوتھراپٹس کے تمام مطالبات جائز ہیں اور پانچ مہینے سے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ہوا ہے آج چار دن سے فیزیوتھراپسٹس بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں اور انکی حالت غیر ہوتی جارہی ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمران ترین، منظور ترین، فیض محمد داوی، مالک اچکزئی، بسم اللہ ترین، فیض افغان، امان اللہ اور دیگر عہدیداروں نے بلوچستان فیزیوتھراپسٹس ایسوسی ایشن کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت تعلیم یافتہ طبقے کو سب سے زیادہ بیروزگاری کا سامنا ہے اور حکومت سے مذاکرات کے باوجود فیزیوتھراپٹس کے مطالبات نہیں مانے جارہے اور الٹا انہیں اپنے حقوق پر دس دنوں تک جیل میں بند کیا گیا کیمپ میں بلوچستان فیزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے چیئرمن ڈاکٹر ارشد رحمت، ڈاکٹر عزیز الرحمن ترین، ڈاکٹر شمس بلوچ، ڈاکٹر مقبول بلوچ نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے نام پر ڈاکٹروں کو دھوکا دے رہی ہے ہمار دو سو پوسٹ اس وقت خالی پڑی ہو ئی ہیں ہمیں ڈگریاں تو مل گئی ہیں لیکن ان ڈگری ہولڈرز کوئی ملازمت نہیں دی جاتی اور کہا کہ فیزیوتھراپی اس وقت ایک جدید اور موثر علاج ہے اور عوام اس سے مستفید ہوسکتے ہیں اور باقی صوبوں میں بھی فیزیوتھراپٹس کو آسامیاں دی گئی ہیں لیکن بلوچستان حکومت کو اس علاج کے بارے میں کوئی علم ہی نہیں ہیں دھرنے کے شرکاء سے عمران ترین نے کہا کہ پانچ مہینوں سے علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔
حکومت فیزیوتھراپٹس کے مطالبات تسلیم کریں،رحیم آغا

ٹیگز:
رحیم آغا
