لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی لورالائی آصف فراز مستوئی نے کہا ہے کہ لورالائی سے لاپتہ ہونے والے طالب عمل اسرار کو کوئٹہ سے بازیاب کروالیا گیا ہے، طالب علم گھر سے ناراض ہوکر جانے کے بعد کوئٹہ میں ایک دکان پر کام کر رہا تھا۔ یہ بات انہوں نے لورالائی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر 2022 کو کلی نیوباور باور لورالائی سے اسرار ناصرگھر سے نکل کر لاپتہ ہوا تھاجس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے نہ صرف احتجاج کیا گیا بلکہ پولیس اور انتظامیہ کو ہدف تنقید بھی بنا یا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرار پر والدین کی جانب سے پڑھائی کرنے کا دباؤ تھا تاہم اسے پڑھائی میں دلچسپی نہیں تھی جس پر وہ سکول سے تنگ ہوکر گھر سے کوئٹہ بھاگ گیا تھا اورسورج گنج بازار کوئٹہ میں ایک کاسمیٹکس کی دکان میں مزدوری کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے 18 دن بعداسرار ناصر کو کوئٹہ سے ٹریس کرلیا اور ورثا کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہاکہکامیابی پر اپنے پولیس آفیسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں عوام کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین زمہ داری میں شامل ہے۔
لورالائی سے لاپتہ ہونے والے طالب عمل اسرارکوکوئٹہ سے بازیاب کروالیا گیا ہے، ایس ایس پی لورالائی

ٹیگز:
لورالائی
