کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)یڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم نے کہا کہ صوبے کے طول و عرض میں لیویز فورس نے محافظانہ کردار ادا کیا ہے قیام امن کیلئے لیویز کی بڑی قربانیاں رہی ہے لیویز فورس ہمارا فخر ہے اور لیویز بلوچستان کی محافظ فورس ہے گزشتہ دنوں مستونگ،چمن اور لورالائی میں لیویز کے جوانوں کی شہادت پر کافی دکھ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این او ڈی سی سے تربیت پانیوالے لیویز اہلکاروں کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی بھی شریک تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم نے کہا کہ لیویز کے قربانیوں کی فہرست کافی لمبی ہے بلوچستان میں امن وامان کی بحالی سمیت سیلابی صورتحال اور انسانی قدرتی آفات میں لیویز فورس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیویز فورس کو ہمیشہ حکومتی تعاون اور اعتماد حاصل رہا ہے بلوچستان لیویز کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی چاہئے لیویز انوسٹی گیشن میں مزید بہتری لانے کیلئے رسالداروں اور نائب رسالداروں کو جو ٹریننگ دی گئی ہے ان سے متعلقہ اضلاع میں لیویز کے دیگر آفیسران بھی مستفید ہوں گے تربیت یافتہ آفیسران اور اہلکاران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ماضی میں ایسے ٹرینگ کا انعقاد نہیں کرایا گیا انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو سالوں تک یو این او ڈی سی کی جانب سے لیویز اہلکاروں کو ٹریننگ دی جائیگی جہاں پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور پھر ضلعی سطح پر ٹریننگ دے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تقریبا82 فیصد ایریا لیویز فورس کے کنٹرول میں ہے جو آبادی کے لحاظ سے تقریبا 40 فیصد بنتا ہے لیویز کی انوسٹی گیشن مضبوط اور بہتر سے بہتر ہونی چاہئے لیویز فورس کو بلوچستان میں رہنا ہے لیویز کی بقاء کیلئے مہارت اور معیار اچھی ہونی چاہئے لیویز فورس دیگر سیکورٹی فورسز کے ہمراہ امن وامان کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کرتی رئیگی۔آخر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام بلوچستان لیویز فورس کے افسران کی تربیت یافتہ اہلکاران میں اسناد بھی تقسیم کئے۔
لیویز بلوچستان کی محافظ فورس ہے،زاہد سلیم

ٹیگز:
زاہد سلیم
