سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب تک پہنچ سکتی ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوات میں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ایشوز ایسے ہیں جن کا حل بہت ضروری ہے ، معاملات کوسیاسی طریقے سے حل نہ کیاجائے تو مشکلات پیداہوجاتی ہیں، رستے ہوئے زخموں کو نظر انداز کرنا نقصان دہ ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوات میں 13سال بعد وہی سلسلہ شروع ہوگیاہے ، وہاں لگی آگ مجھ سمیت سب کے دامن تک پہنچ سکتی ہے، خوشی کی بات ہے سوات کے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں ، ایشوز کے حل کے لیے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے۔