لاوارث لاشوں کی بیحرمتی،نشتر اسپتال کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ سمیت 8 افراد معطل

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نشتراسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے میں غفلت کے ذمہ دارنشتراسپتال کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ مریم اشرف اور ایس ایچ اوز سمیت 8 افراد کو معطل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں نشتراسپتال واقعے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے پروفیسرڈاکٹرمریم اشرف، ڈاکٹرعبدالوہاب اورڈاکٹرسیرت عباس کوعہدوں سےہٹانے کا حکم دیا اور اس کے علاوہ نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ملازمین غلام عباس،محمد سجاد ناصراورعبدالرؤف کو بھی معطل کردیاگیا۔

پرویز الٰہی نے ایس ایچ اوتھانہ شاہ رکن عالم کالونی عمرفاروق اورایس ایچ او تھاناسیتل ماڑی سعیدسیال کو بھی معطل کردیا۔وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسابرتاؤ قبول نہیں، اس گھناؤنے واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے