ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کو 8،پیپلزپارٹی کو دو نشستوں پر برتری حاصل
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 سے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوا ان میں خیبر پختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔
ضمنی انتخابات کے لئے گیارہ حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔
این اے22 مردان: 330 میں سے 48 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 5 ہزار 238 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جے یو آئی کے محمد قاسم 4 ہزار 847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 24 چارسدہ: 17پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج عمران خان 2 ہزار 739 ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان 2 ہزار 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔این اے 31پشاور: تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ اے این پی کےغلام احمد بلور32 ہزار 253 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 108 فیصل آباد: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 11 ہزار 74 ووٹ لے کر پہلے جبکہ عابد شیر علی 8 ہزار 263 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔این اے 118 ننکانہ صاحب: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 336 ووٹ لیکر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب 284ووٹ لیکردوسرے نمبر ہیں۔
این اے157ملتان: 264پولنگ اسٹیشن میں سے 93 کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسیٰ گیلانی 26 ہزار 347 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارمہر بانو 20 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔این اے237 کراچی: 76 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے حکیم بلوچ 9 ہزار 180 ووٹ لیکر پہلے جبکہ عمران خان 8 ہزار 136 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔
این اے 239 کراچی: 5پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 431 ووٹ لیکر آگے جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار 137 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پی پی 153 شیخوپورہ: 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 25 ہزار42 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 22 ہزار942 لے کر پیچھے ہیں۔
پی پی 168 بہاولنگر: 85 اسٹيشنز کے غير حتمی غير سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک محمد مظفر خان 28 ہزار 850 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امان اللہ 23 ہزار 127 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پی پی209خانیوال: 62 پولنگ اسٹیشنز کے غیر ختمی نتائج کے مطابق تحریک اںصاف کے فیصل خان 23 ہزار 58 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری ضیاء الرحمان 17 ہزار 540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔