تفتان (ڈیلی گرین گوادر) ایران نے دو دنوں کی بندش کے بعد تفتان بارڈر کے تمام گیٹس کھول دیئے۔ڈپٹی کمشنر چاغی بادل دشتی کے مطابق زاہدان میں حالیہ جھڑپوں کے پیش نظر ایرانی حکام نے ہفتہ اور اتوار کو امیگریشن، ٹرانزٹ اور زیروپوائنٹ گیٹ بند کر رکھا تھا بروز پیر ایرانی حکام نے تمام گیٹس معمول کے مطابق کھول دئیے امیگریشن اور ٹرانزٹ گیٹ کھلے رہے۔معمولی کے مطابق سرگرمیاں بحال رہے،یاد رہے سیستان بلوچستان صوبہ کے دارالحکومت زاہدان میں گزشتہ روز جھڑپ کے بعد ایرانی حکام نے بارڈر بند کر رکھا تھا۔
ایران نے دودنوں کی بندش کے بعد تفتان بارڈرکے تمام گیٹس کھول دیئے

ٹیگز:
تفتان بارڈر
