کوئٹہ،آٹا ،سبزیوں پھل سمیت سب چیزوں کی قیمتوں کوپرلگ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں آٹا،سبزیوں پھل فرو ٹ سمیت سب چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،مٹن اور بیل کا گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے،شہر یو ں نے پرائس کنٹرو ل کمیٹی پر الزام عائد کیاکہ وہ گر اں فر وشو ں کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں آٹا دال،سبزی،فروٹ سمیت سب چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ایسے میں بکرے کے گوشت کی سر کاری قیمت گیارہ سو رو پے فی کلومقرر لئے جانے کے باوجود بازار میں یہ گوشت پند ر ہ سو سے سولہ سور و پے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بیل کا بنا ہڈی کے گوشت فی کلو آٹھ سے ساڑھے آٹھ سو رو پے میں فی کلو فر وخت ہو رہا ہے جبکہ اسکا سرکاری نرخ580 رو پے مقرر کیاگیا ہے شہری اس گراں فروشی پر پریشان ہیں لیکن انتظامیہ نے انکو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ انتظامیہ فوری طور پر گراں فر و شوں کیخلاف کاروائیاں کرے اور انہیں سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کاپابند بنائے۔