قومیں اپنی تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہے بلوچستان میں قدیم تہذیبوں کے آثار ملتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قومیں اپنی تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہے بلوچستان میں قدیم تہذیبوں کے آثار ملتے ہیں صوبے کی قدیم تہذیب یہاں کی تاریخی تہذیب و تمدن اور طرز زندگی کو نمایاں کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ پر مہر گڑھ میوزیم کوئٹہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزراء کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ، سردار عبدالرحمان کھیتران، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج،اراکین صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ، اصغر خان ترین اور نصراللہ خان زیرے سمیت سیکریٹری کلچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہر گڑھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جاتی ہے جو 9000 سال پرانی ہے صوبے میں میوزیمز تعمیر کرنے کا مقصد قدیم ورثے اور تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میوزیمز کے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور آثار قدیمہ کو تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں سے اس موقع پر میوزیم کی ناقص تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر میں ہونے والے نقائص دور کئے جائے۔انہوں نے اس موقع پر میوزیم کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود قدیم نوادرات بھی دیکھی۔انہوں نے کہ عوام بھی اس میوزیم کا دورہ کریں تاکہ عوام صوبے کے تاریخی ورثے اور انمول نوادرات سے روشناس ہو سکیں۔