ملکی بقاکی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کوقوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، سید حسنین ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری سید حسنین ہاشمی نے ہرنائی ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران اوراہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ہرنائی حادثے میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر نہایت دکھ اور افسوس ہو، زمانہ امن میں بھی پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کی رکھوالی کرتے ہوئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے میجر منیب، میجر خرم شہزاد، صوبیدار واحد، نائیک جلیل، سپاہی عمران اور سپاہی شعیب کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ انتہائی المناک ہے شہادتوں کی اطلاع پر دلی رنج ہوا،وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔انہوں نے کہاکہ قوم اور پاک فوج با صلاحیت افسران اور جوانوں سے محروم ہو گئی اللہ کی ذات پاک فوج کے افسران و جوانوں کی قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائی اور غمزدہ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے، آمین۔