جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں، سردار زادہ سعید لانگو

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) موجودہ صوبائی حکومت کی کابینہ میں جمعیت علماء اسلام کو اہم ذمہ داریاں دی جارہی ہیں جو کہ پارٹی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے جنرل سیکرٹری سردار زادہ میر سعید لانگو کی شہوانی ہوٹل آہورہ اوتھل کے قریب زمیندار حاجی عرض محمد لانگو کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر جے یو آئی کے کارکنوں اور لانگو برادری سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں کی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شمولیت کرنے والوں میں حاجی پیر جان لانگو، حاجی عرض محمد لانگو، انور لانگو، محمد رفیق لانگو، محمد عمر لانگو، محمد افضل لانگو، خان لانگو، وڈیرہ جان محمد لانگو، اسماعیل لانگو، حافظ ابراہیم لانگو، منظور احمد لانگو، محمد عثمان لانگو و دیگر لوگ شامل ہیں۔ اس موقع پر شمولیتی تقریب سے جمعیت علماء اسلام ضلع قلات کے جنرل سیکر ٹری سردار زادہ میر سعید لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی واحد وہ جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے جس کی وجہ سے آج لوگ جوق در جوق جے یو آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، جمعیت علماء بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے انشااللہ جے یو آئی عوام کی بلارنگ و نسل مزہب و مسلک،ذات پات لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت کی کابینہ میں جمعیت علماء اسلام کو اہم ذمہ داریاں دی جارہی ہیں جو کہ پارٹی کی مقبولیت کا نتیجہ ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ اس موقع پر میر شاہجان لانگو، حاجی قاسم لانگو، میر صدیق لانگو، میر مقبول لانگو و دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے