کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن وڈائریکٹر جنرل بلوچستان چیریٹیز رجسٹریشن اتھارٹی بلوچستان میر جبار بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ میں معلومات تک رسائی کا قانون 2021 حکومت بلوچستان کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور صوبہ میں شفافیت اور معلومات تک رسائی کو ممکن بنا رہا ہے جبکہ اس قانون کو نافذ کر کے ہم صوبے میں گڈ گورننس میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے Associated for Integrated Development بلوچستان کی جانب سے تین روزہ تربیتی سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں صوبے بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء جن میں سول سوسائٹی، میڈیا، سرکاری محکموں اور دیگرحکام کو رائٹ ٹو انفارمیشن، ملکی قوانین کی پاسداری اور عملداری، ابلاغ عامہ اور فیک نیوز سمیت دیگر اہم موضوعات پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کیو ایم سی و ڈی جی بلوچستان چیڑیز رجسٹریشن اتھارٹی میر جبار بلوچ نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی خوبصورتی اور رونقوں کو ہم مل کر مزید نکھار سکتے ہیں احساس زمہ داری عوامی سطح پرلانے کے لئے تمام مکتبہ فکر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں رائٹ ٹو انفارمیشن کا حصول اس وقت کارگر ثابت ہوگا جب عوام اپنی زمہ داری کے ساتھ عوامی امور میں اپنی شراکت کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کو درست سمت کے تعین اور عملداری کے لیے استعمال میں لانے کے لیے حکومتی اداروں کی معاونت کریں گے۔ انہوں نے ایڈ بلوچستان اور اس سے منسلک اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ جس طرح ایڈ بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن 2021 کے قانون میں حکومت بلوچستان کی معاونت کر رہا ہے وہ اسکو مکمل فنکشنل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے سلسلے میں صاف ستھرا اور سرسبز مہم شروع کیا گیاہے جس میں ہر زمہ دار شہری کے زمہ لگائے گئے درختوں کی نگہداشت کی زمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ تین روزہ تربیتی سیشنز میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسحاق بلوچ، ایڈ بلوچستان کے سی ای او عادل جہانگیر، منیجر ایڈ بلوچستان میر بہرام خان لہڑی، سینر صحافی اور اینکر پرسن میر بہرام بلوچ، ایڈوکیٹ عبدالحی بلوچ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سکریٹری اور سینر صحافی منظور احمد رند، آر ٹی آئی کے سینئر ایکسپرٹ محمد آصف سمیت دیگر نے آر ٹی آئی قانون سمیت دیگر اہم موضوعات پر شرکاء کو ٹریننگ دی۔
یہ صوبہ ہم سب کا مشترکہ گھرہے اس کی خوبصورتی اوررونقوں کوہم مل کرمزید نکھار سکتے ہیں، میر جبار بلوچ

ٹیگز:
میر جبار بلوچ
