وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجگور میں طالبعلم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے پنجگور میں طالبعلم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے طالبعلم کے قتل پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کر تے ہوئے پو لیس حکام کو ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے پنجگور میں امن وامان کی بہتری کے لئے پولیس اور انتظامیہ موثر اقدامات یقینی بنائیں عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مقتول طالبعلم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لواحقین کو انصاف کا فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے