عوام کی مسائل سے آگاہ ہیں جتنا ممکن ہوا مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے،سردار اختر جان مینگل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار اور تمام تحصیلوں کا اجلاس زیر نگرانی بی این پی کے مرکزی قائد سردار اختر جان مینگل ہوا اجلاس کی صدارت بی این پی ضلع خضدار کے صدر شفیق الرحمان ساسولی کر رہے تھے۔اجلاس میں مرکزی پبلیکشن سیکرٹری ڈاکٹر عبدالقدوس کرد،مرکزی رہنما لعل جان بلوچ،آغا سلطان ابراہیم احمد زئی سمیت تحصیل خضدار،تحصیل،باغبانہ،تحصیل زہری،تحصیل مولہ،تحصیل کرخ،تحصیل نال، تحصیل گریشہ تحصیل وڈھ تحصیل سارونہ و ضلع خضدار کی کابینہ کے عہدہ دارون نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام تحصیلوں کے جنرل سیکرٹریز نے اپنی کارکرگی رپورٹ پیش کی جبکہ ضلعی صدر نے ضلع کی رپورٹ پیش کر دی اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس سے بلوچستان نیشنل،پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،ڈاکٹر عبدالقدوس کرد،لال جان بلوچ اغا سلطان ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نظریاتی جماعت ککریں وطی کی بنیاد یونٹ سے ہیں۔ یونٹس جتنے فعال ہونگے پارٹی اتنی ہی مضبوط ہو گی سیاسی جمود کو توڑنے کے لئے سیاسی سرکلز بحث و مباحثہ ضروری ہے پارٹی کی فعالیت اور پارٹی کی ترقی اولین ترجیی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کے عوام کی مسائل سے آگاہ ہے جتنا ممکن ہوا مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔اس موقع پر ضلع خضدار کی پارٹی عہدہ داروں کو ہدایت کی گئی کے وہ 30 اکتوبر تک یونٹ سازی کا عمل مکمل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے