قلات پولیس سٹی تھانہ میں ٹائم پنسل فیوز پھٹنے سے دو اہلکار زخمی

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات پولیس سٹی تھانہ میں ٹائم پنسل فیوز پھٹنے سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس سٹی تھانہ قلات میں ڈیٹونیٹر فیوز دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ موقع پر پہنچ کر زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے بعد ایک اہلکار کو کوئٹہ منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث تھانہ کی دیوار گر گئی تھی اسی دوران باہر سے سیلابی ریلے اور کیچڑاپنے ساتھ ڈیٹونیٹر تھانہ کے اندر پہنچاتھا دیوار کے تعمیر کے دوران اہلکار گارا سے ڈیٹوفیوز برآمد ہونے پر چیک کررہے تھے کہ دھماکہ ہوا جس سے دو اہلکارمعظم اور اعجاز زخمی ہوگئے بعد ازاں معظم کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے