بلوچستان میں کوروناوائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کور وناوائرس کے 6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 35956ہوگئی۔ محکمہ صحت کے کو روناوائرس آپریشن سیل کی جا ری کر رپورٹ کے مطابق صوبے5اضلاع سے 235افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ109افراد کے نتائج آنا با قی ہیں جبکہ صوبے میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہو نے والے کیسز کی تعداد14 ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائر س کی شرح 2.55فیصدریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کوروناوائرس کے 378اموات ہو چکی ہیں۔