لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعظم نواز شریف اور سینیٹر اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی براہ راست تقاریر نشر کرنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت،پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر وغیرہ نشر کرنے ہر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دیکھائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا اپنے جاری کیے گیے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پیمرا اشتہاریوں کی تقاریر نشر نہ کرنے کیحوالے سے اپنے احکامات اور فیصلوں کو برقرار رکھے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج، تقاریر ہر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔

