میر عبد القدوس بز نجو نے سیلا ب سے متاثر گلو کار عبد الوہاب کے لئے 2لاکھ روپے کی گرانٹ جا ری کر دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بز نجو نے سیلا ب سے متاثر گلو کار عبد الوہاب کے لئے 2لاکھ روپے کی گرانٹ جا ری کر دی۔ گزشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا گھر سیلابی پانی کے باعث متاثر ہوا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے گلو کار عبدالوہاب بگٹی کے لئے 2لاکھ روپے خصوصی گرانٹ جا ری کر دی۔ گرانٹ عبدالواہاب بگٹی کو ڈیرہ مراد جمالی کے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے ادا کی جائیگی۔