خضدارمیں ٹریفک حادثہ، 15 افراد زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں ٹریفک حادثہ، 15 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خضدار باغبانہ ایریا میں مزدا ٹرک الٹنے سے عبدالستار ولد شادی خان قوم پھٹان، نوید ولد عبدالستار، شاخیسہ زوجہ عبدالستار،عبدالمنان حنیفہ،لیلو راقبہ بنت عبدالعلی،حاکمہ بنت عبدالستار،نادیہ بنت سفر خان،شاہدہ،بلاسنت شوہر احمد رسول،حیات اللہ ولد عبداللہ سمیت 15افرادزخمی ہوگئے۔ پو لیس نے زخمیوں کو فوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہونی نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور طبی امداد کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے