معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم ہوگئے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ’ يوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟‘انہوں نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
مفتی تقی عثمانی یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں خواتین اور مردوں کے رقص پر برہم

ٹیگز:
مفتی تقی
