کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمر طوب جبکہ کوئٹہ،ژوب، بارکھان،زیارت، پنجگور، کیچ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورلسبیلہ، آواران، خضدار اور قلات میں چند مقامات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو لسبیلہ میں 08 اور اورماڑہ میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق نے آج (جمعرات)کو ژوب،زیارت، پنجگور، کیچ میں بارش جبکہ بارکھان،لسبیلہ، آواران، کوہلو،لورالائی، خضدار اور قلات میں چند مقامات میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے