ان سے کوئی سوال نہیں کیا جارہا جنہوں نے 4 بار ملک میں مارشل لا لگایا، سید خورشید احمد شاہ
سکھر(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے خراب حالات کا حساب سیاستدانوں سے مانگا جارہا ہے لیکن ان سے کوئی سوال نہیں کیا جارہا ہے جنہوں نے ملک میں 4 بار مارشل لا لگایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سیاستدانوں سے تو سوالات کیے جارہے ہیں کہ ملک کے ایسے حالات کیوں ہیں، اور سیاستدانوں سے ان کے 35 سالوں کا تو حساب مانگا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن ان سے کوئی سوال نہیں کیا جارہا ہے جنہوں نے 4 بار ملک میں مارشل لا لگایا، جن کے دور میں ملک میں کلاشنکوف اور ہیروئن کلچر عام ہوا۔