بلوچستان بارشوں کے باعث مزید 9 افراد جاں بحق اموات کی تعداد 99 جبکہ زخمیوں کی تعداد 57 ہوگئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 9 کے افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق اموات کی تعداد 99جبکہ زخمیوں کی تعداد57ہوگئی، محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں جمعرات کو مزید 9افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 99ہوگئی ہے جبکہ 57افراد زخمی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 3953مکانات کو نقصان پہنچا ہے جن میں 2536مکمل جبکہ 1417جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 550کلو میٹر سے زائد سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں جبکہ 9پلوں کو نقصان پہنچا ہے اب تک706مویشی ہلاک اور 1لاکھ 97ہزار 930زرعی اشیاء کو بھی نقصان پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے کے 29اضلاع میں اب تک11287راشن پیکٹ، 9275خیمے، 6080رضائیاں، 6350جیری کین، 6830مچھر دانیاں، 5750پانی کے کولر، سمیت ادویات، گیس سلینڈر، ہائی جین کٹ، فرسٹ ایڈ کٹس و دیگر سامان تقسیم کیاجا چکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے