حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے،وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے،بارش سے متاثرہ علاقے اور متاثرہ خاندان امداد سے محروم نہ رہیں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو سے ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی، ملاقات میں حالیہ بارشوں کی صورتحال اور امداد و بحالی کی کاروائیوں پر تبادلہ خیال اور عزم کیا گیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے عوام کے ساتھ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو نے مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگوکوہدایت کی کہ متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جائیں، انہوں نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط روابط قائم کئے جائیں اورمزید بارشوں کی پیشن گوئی کے تناظر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھی جائے۔اس موقع پر مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مزید بہتری کی گنجائش ہے،ملا قات میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔